ایس ایچ او مارکیٹ سمیت دیگر تھانیداروں کو فوری ہٹایا جائے گرین سیڈر آئل مرچنٹ ایسوسی ایشن اناج منڈی نے مطالبہ کردیا
حیدرآباد(پی پی آئی)شہر میں چوری ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کے بعد تاجر برادری نے بھی شٹر بند کرکے غیر معینہ مدت کیلئے بازار بند کرنے کا اعلان کردیا گذشتہ روز مارکیٹ تھانے کی حدود میں چاول کے دکان پرگیارہ لاکھ کی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کیخلاف گرین سیڈ اینڈ آئل مرچنٹ ایسوسی ایش اناج منڈی نے اجلاس طلب کیا جس کی صدارت صدر حاجی ہارون میمن نے کی جس میں چیئرمین چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر عہدیدران اور تاجروں نے شرکت کی اجلاس میں مارکیٹ تھانے کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا گیا کہ 20سے 25موٹرسائیکل مارکیٹ تھانے کی حدود سے چھینے اور چوری کی گئی اور ایک بھی برآمد نہیں کرائی گئی تو دوسرے جانب دن دھاڑے ایک ہی دن میں تھانے کے قریب دو دو وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہے گیارہ لاکھ کی ڈکیتی پر تاجروں کو سخت تشویش پائی جاتی ہے اور ١٩جونسے تاحر دکانوں کے شٹر بند کرکےپولیس کیخلاف غیر معینہ مدت کیلئے بازار بند کرکے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے مظاہرے کریگی۔