🌹🍂سیــدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : ’’ میری شـــفاعت ، میـــری امت کے ان افـــراد کے لیے ہے جو کبیــــرہ گناہ کرتے ہیـــں ‘‘۔
*✒فـــوائـــد::*
💫مطلب یہ کہ کبیـرہ گناہوں کی معافی کی میری شفاعت صرف میری امت کے لوگوں کے حــق میں مخصوص ہوگی جو توحیـد پر قائم ہوں گے لیکن کبائر کے مرتکب ہوں گے-
*🔲 شفاعت کی پانچ(5) قسمیں ہیں:*
*💝✨پہلی قســـــم* ایسی شفاعت جو صرف رسولﷺ کے لئے ہی خاص ہوگی اور یہ وہ شفاعت ہوگی جسکا تعلق تمام لوگوں کو میدانِ حـــشر کی ہولناکیوں سے چھٹکارا دلا کر جلد حــساب و کتاب شروع کرانے کے لئے ہوگا-
*💝✨دوسری قســم* جو کچھ لوگوں کو بغیــر حساب و کتاب کے جنت میں داخل کرنے کے لیے ہوگی-
*💝✨تیســری قسم* جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی چنانچہ ان لوگوں میں سے جن کے لئے اللہ چاہے گا انکی شفــاعت آپ علیہ السلام کریں گے-
*💝✨چـــوتھی قسم* جو ان لوگوں کے لئے ہوگی جنہیں اللہ گنــاہـــوں کی پاداش میں جہنم میں ڈالا جاچکا ہوگا پس یہ لوگ رســـولﷺ ،صالحیـن اور اپنے مسلمان بھائیوں کی شفاعت کے نتیجــہ میں جہنم سے نکال کر جــنت میں داخـل کر دیئے جائیں گے اور پھر آخـر میں خود اللہ رب العزت اپنی خاص رحمت کے تحت ان لوگوں کو عذاب سے نجات دے گا جنہوں نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا ہوگا -
*💝✨پانچــویں قسم* جس کا تعلق جــنت میں اہل جـــنت کے درجــات کی بلندی اور اعزاز و اکرامات میں اضــافــہ سے ہوگا-
*📚 #مشکاة_المصابیح : 5596*
