Is Pakistan now a target of International Conspiracies پاکستان اسوقت انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکا ھے

Is Pakistan now a target of International Conspiracies پاکستان اسوقت انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکا ھے

 

*🤔 پاکستان اسوقت انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکا ھے. تاریخ کی سب سے بڑی سازش کہ کسی بھی قیمت پہ عمران خان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے. Absolutely Not سے شروع ہونے والی یہ کہانی یوکرائن، روس تک جا پہنچی. عمران خان کو دورہ روس سے روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن جوبائیڈن ناکام رہا. China-Russia based نیا ورلڈ آرڈر تشکیل دیا جا چکا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں نیا Payment System بھی لانچ کر دیا گیا یے اسی لئے روس پہ پابندیوں سے اسکو کوئی فرق نہیں پڑا. چائنہ کارڈز کے ذریعے پیمنٹس ہو رھی ہیں جنہیں پوری کوشش کے باوجود کوئی روک نہیں پا رہا.*


عمران خان کو ہٹانے کی عالمی سازش کا مقصد صرف نئے بلاک کی تشکیل روکنا ہے. پاکستان کو امریکی تسلط میں رکھنا ہے کیونکہ پاکستان وہ خطہ ہے جو آدھی دنیا کی قسمت بدل سکتا ہے. نئے بلاک کی تشکیل اور نئی کرنسی سے ڈالر بے وقعت ہو جائے گا اور ہم نے قرضہ ڈالر میں واپس کرنا ہے. بے وقعت ڈالر سے قرضے کی واپسی امریکہ اور آئی ایف ایم کے گلے کا پھندا بن چکا ہے۔ اسلئے کسی بھی قیمت پہ عمران خان کا ہٹایا جانا بہت ضروری ہے. خطرناک ترین سازش تیار کی گئی اور سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اربوں ڈالر پھینک دیئے گئے. پاکستان تو بکنے والوں کی منڈی ہے. یہاں کلرک سے اقتدار کی غلام گردشوں کی مالک تک بکنے کو تیار بیٹھے تھے۔ جن میں امریکی اشیرباد اور انکے ڈالروں پر پلنے والیاں سیاسی پارٹیاں اور گروپ شامل ہیں. لندن میں پلان ہوا اور ٹاسک مولانا کو ملا جو ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کے ٹکڑوں پہ پلتا ہے.

 اسٹیبلشمنٹ خاموش ہے. ایسا بلکل نہیں ہے کہ وہ گورنمنٹ کیساتھ نہیں. وہ مکمل طور پہ ریاست پاکستان کیساتھ کھڑی ہے وہ خاموش اسلئے ہیں کہ سیاسی مفاد پرست بھیڑیے تو ایکسپوز ہو گئے لیکن وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ میں سے کون کون اس سازش میں شریک ہے؟ ایکسپوز ہوتے ہی صفایا کر دیا جائے گا.


نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، زرداری، فضل الرحمن، چھوٹے موٹے گروپ سبھی ایکسپوز ہو چکے ہیں لیکن ابھی کچھ لوگ ایکسپوز ہونا باقی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو انہی کے ایکسپوز ہونے کا انتظار ہے. تبھی دھماکہ ہو گا. شاید اسٹیبلشمنٹ کے کچھ سینئر لوگ راتوں رات گرفتار بھی کر لئے جائیں. حالات دن بدن سنگین ہوتے جا رہے ہیں. اسٹیبلشمنٹ ملک بچاؤ کی پالیسی پر مکمل طور پہ عمل درآمد پہ تیار نظر آتی ہے. بس بہت ہو گیا، چھانگا مانگا سے شروع ہونے والی کہانی ختم ہونے کو ہے. ہر بار یہ نہیں ہو سکتا کہ پارلیمنٹ کو یونین کونسل کی طرز پہ چلایا جائے. ہم انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکے ہیں. سبھی لیڈران بک چکے ہیں کیونکہ سب کی دولت انہی ملکوں میں یے تو مجبوری بھی ہے لیکن عمران خان کے پاس ایک ٹکا تک نہیں کہ جس کے کھو جانے کا ڈر ہو.


 اسٹیبلشمنٹ کو ایسے ہی شخص کی تلاش تھی جو مل گیا. روس چائنہ بلاک پہ اسٹیبلشمنٹ اور ریاست کی تین سالہ محنت ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ تین سالہ محنت پہ بکاؤ عناصر کے دباؤ پہ پل بھر میں پانی پھیر دیا جائے. یہ ملک کی بقا کا مسئلہ ہے. ملکی معیشت کی بقا کا مسئلہ ہے. قوم کے معاشی مستقبل کی بقا کا مسئلہ ہے. ایسے حالات میں پرائم منسٹر کو ہٹانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں. 

عمران خان کہیں نہیں جا رہے اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو رھی ہے۔ بظاہر اپوزیشن بہت طاقتور نظر آ رہی ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا نہیں بلکہ ملکی اندرونی حالات کی حفاظت کرنا بھی ہے. عمران-باجوہ میٹنگ میں یہی طے ہوا ہے کہ آپریشن ردالفساد پہ عمل در آمد کا وقت آن پہنچا ہے. آپریشن ردالفساد کا منشور ہی یہی ہے کہ ملک کے اندرونی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے. 

تحریک کامیاب نہیں ہو گی

 لیکن پھر بھی اگر یہ نہیں رکتے تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا. سب خالی ہاتھ رہ جائیں گے. قوم تماشہ مت دیکھے. آنکھیں کھلی رکھیں اور دیکھیں کہ اس ملک کیساتھ کیا کھلواڑ کیا جا رہا ہے. چند مدرسے چلانے والا ایک ملاں جو پہ در پہ شکست کا شکار ہے وہ اچانک اتنا طاقتور کیسے ہو گیا کہ ایک نیوکلیئر پاور رکھنے والی ریاست کے پرائم منسٹر کو چند دنوں میں ہی گھر بھیج دے اور دنیا جوبائیڈن کو اعلانیہ میسیج دے بلکہ یہاں تک بھی کہہ دے کہ دنیا عمران خان کیساتھ معاہدے نہ کرے کہ یہ اس ملک کا پرائم منسٹر نہیں ہے.

 مولانا کا یہ پیغام دنیا کیلئے نہیں تھا بلکہ روس اور چائنہ کیلیئے تھا کہ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے. ملک کیساتھ اس سے بڑی غداری اور کیا ہو سکتی ہے ؟  


 جو ارکان مخالف تحریک کا حصہ بنتے ہیں تو لکھ کے رکھ لیجیے کیونکے کہ شاید یہ کوئی وقتی مفاد تو حاصل کر لیں لیکن سیاست میں ہمیشہ کیلئے انکا مستقبل تاریک ہو جائے گا. ان تمام چہروں میں سے ایک بھی چہرہ آپکو 2023 کے الیکشن میں نظر نہیں ایے گا ۔۔۔انشاءاللہ 

 

سب کا پیسہ باہر ہے. حکم نہ ماننے کی صورت میں کنگال ہونے کا ڈر ہے.

 یہ سب آخری بار اسمبلی میں پہنچے ہیں. ایم این ایز کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ کون ایسا جاہل ہے جو حکومت کے آخری سال میں اپنی سیٹ بھی چھوڑے اور آئندہ کیلئے نااہل بھی ہو...

 مصدقہ اطلاع ہے کہ فلور کراسنگ کے آئین کی پامالی کرنے والے کو چند ہی ہفتوں میں پارلیمنٹ سے نکال باہر کیا جائے گا. موجودہ تماشے پہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام ادارے شدید غصے میں ہیں کہ جب پاکستان خوفناک اندرونی و انٹرنیشنل سازشوں کا شکار ہے اور چند ملک دشمن عناصر ملک میں عجب تماشہ لگائے بیٹھے ہیں. اس بار کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی. کھلا پیغام ہے کہ 

Enough is enough 

ملکی و غیر ملکی تمام تر سازشوں اندرونی ناکامی کی صورت میں امریکہ انڈیا کو بھی استعمال کر سکتا ہے. جنگ بھی چھیڑی جا سکتی ہے. اصل مسئلہ پاکستان کی سلامتی اور اسکا مستقبل ہے، اصل مسئلہ سی پیک گوادر ہے. 

آنکھیں کھلی رکھیئے اور ہر اس ملک دشمن عنصر کو پہچانیئے جو ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔..


عمران خان صرف اپنا نہیں ہمارا ملک بھی بچا رہا ہے 

ذرا سوچئے ۔۔آج سے پہلے پاکستان کے کسی حکمران میں اتنی ہمت تھی کہ یہ سب کہہ سکے ۔۔؟

عمران خان نے سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے ۔۔۔اپنی پر آسائش زندگی، اولاد کی قربت کا سکھ اور اپنی جان ۔۔۔

اسکا ساتھ دیجئے ۔۔۔اس کیلئے دعا کیجئے ۔۔۔

اب فیصلے کی گھڑی ہے 

آر یا پار 

پاکستان زندہ باد ۔۔۔❗👍🥰

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Ads

Ads