تمام اسلامی حکومتوں سے درخواست ہے کے بذریعہ سڑک حج کو دوبارہ رائج کیا جاے۔
اگر اپنی گاڑی پر سرگودہا پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ سرگودہا سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 5148 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 10296 کلومیٹر ہوا،
مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔
اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں پندرہ اٹھارہ کی ایوریج دیتی ہیں، اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1100 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔
پیٹرول پاکستان میں 234.0 روپیہ لیٹر ہے، اس حساب سے 1100 لٹر پیٹرول ہوا 257400 روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔
باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 62 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چھ دن میں آرام و سکون سے رکتے رکاتے حرم شریف کے دروازے پر پہنچ سکتے ہیں۔
ٹول ٹیکس، کھانا، رہائش، آئل چینج وغیرہ کی مد میں ڈیلی فی چار بندوں کا پاکستان سے باہر جا کر خرچ تقریبا ڈیلی پندرہ ہزار بنتا ہے ہم آنے جانے کا تیس دن کا چار لاکھ پچاس ہزار روپیہ ڈال لیتے ہیں تو اس حساب سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں کم از کم چار افراد حج کا "سفر" کر سکتے ہیں یعنی قریب قریب ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپیہ فی کس میں۔ اگر گاڑی میں پانچ افراد بیٹھیں یا سیون سیٹر گاڑی لے کر جائیں تو خرچ اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان اسلامی حکومتوں کو ہدایت دے اور یہ زمینی راستے کھول دیں تو حج تقریبا ہر شخص کے لیے آسان ہو جائے گا اور لوگوں کے لیے اپنے اسلامی ممالک کی ثقافت اور تاریخی مقاموں سے آشنا ہونے کا اچھا سبب ہو گا . ہمارے بڑے پیدل اور گھوڑوں پر حج کر چکے ہیں ۔ اس پوسٹ کو ہر کوئی آگے شیئر کر دے..