Why does Islam allow a man to have four marriages?

Why does Islam allow a man to have four marriages?

 اسلام نے مرد کو چار شادیوں کی اجازت کیوں دی ؟


گروپ معاشرے کی اصلاح

آپ اگر دنیا کے دوسرے مذاہب کی کتاب پڑھیں گے تو اکثر مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ آپ جتنی عورتوں سے چاہیں شادیاں کرسکتے ہیں جتنی بیویاں رکھنے کا آپکا دل کرے آپ اتنی ہی بیویاں رکھ سکتے ہیں۔ دیگر مذاہب کے مطابق جتنی چاہے اتنی عورتوں سے شادیاں کرسکتے ہیں۔


جب آپ ہندو مذہب کی کتاب "مہا بھارت" پڑھیں گے تو اس  میں لکھا ہے کہ "شِری کِشن" کی سولہ ہزار ایک سو آٹھ (16108) بیویاں تھیں۔ جب آپ بایئبل پڑھیں گے تو بایئبل میں لکھا ہے کہ سلیمان علیہ السلام کی سات سو (700) بیویاں تھیں۔ بایئبل پڑھیں گے تو بایئبل کے مطابق ابراہیم علیہ السلام کی تین (3) بیویاں تھیں۔


جب آپ دنیا کے دیگر مذاہب کی کتابوں کو پڑھیں گے ہندو مذہب۔ یہود مذہب۔ عیسائی مذہب میں آپ کا جتنا دل کرے اتنی بیویاں رکھ سکتے ہیں۔ لیکن قرآن مجید دنیا کی واحد کتاب ہے جس میں لکھا ہے سورةالنسا۔ چیپٹر نمبر 4۔ آیت نمبر 3۔ کہ "آپ اپنی من پسند عورتوں سے شادی کرسکتے ہیں۔ دو، تین یا چار سے لیکن اگر آپ انکے درمیان عدل نہیں کرسکتے تو آپ صرف ایک ہی بیوی سے شادی کرو"


ہندو مذہب کے حساب سے، عیسائی مذہب کے حساب سے، یہود مذہب کے حساب سے ایک مرد کتنی بھی شادیاں کرسکتا ہے چاہے پانچ کرے چاہے دس کرے چاہے ہزار چاہے دس ہزار چاہے سولہ ہزار کوئ ممانعت نہیں۔ لیکن قرآن مجید کے مطابق آپ زیادہ سے زیادہ 4 شادیاں کرسکتے ہیں لیکن اگر بیویوں کے درمیاں عدل نہیں کرسکتے تو صرف ایک شادی کا حکم ہے۔


اب دیکھتے ہیں اسلام میں ایک مرد کو کیوں ایک سے زیادہ شادیوں کی اجاذت ہے۔


اگر آپ کسی بھی ڈاکٹر سے پوچھیں تو وہ آپکو بتاۓ گا کہ مرد اور عورت میں میڈیکلی طور پر عورت مرد سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ طاقتور کا مطلب جراثیم و بیماریوں سے لڑنے کے لیے عورت مرد کی نسبت زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔

 تحقیق کے مطابق دنیا میں مرد کی اموات عورت کی اموات سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے آج کی تحقیق کہتی ہے کہ دنیا میں عورتوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔


نیویارک کے اندر 10 لاکھ عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔ پورے امریکہ میں 78 لاکھ عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔ جرمنی کے اندر 50 لاکھ عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔ انگلینڈ میں 40 لاکھ عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔ رشیا میں 90 لاکھ عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ جانتا ہے پوری دنیا میں کتنی کروڑ عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں۔


صرف چند ممالک ہندوستان اور مخصوص ممالک میں عورتیں مردوں سے کم ہیں کیوں کہ ہندوستان میں بچہ پیدا ہونے سے پہلے معلوم کرلیتے ہیں کہ اگر لڑکی ہے تو اسکا ابارشن کروا لیتے ہیں۔ وہاں جب دس لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں تو دس میں سے 4 لڑکیوں کا قتل کردیا جاتا ہے۔ یہ ناجائز چیز جب ختم ہوگی تو ہندوستان میں بھی عورتوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوگی۔


لہذا تحقیق کے مطابق دنیا میں کروڑوں عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں اب مثال کے طور پر آپکی یا میری بہن امریکہ میں رہ رہی ہے اور ہر آدمی بس ایک عورت سے شادی کرے تو پھر بھی امریکہ میں 78 لاکھ عورتوں کو شوہر نہیں ملے گا۔ اب ہوسکتا ہے آپکی یا میری بہن اُن 78 لاکھ عورتیں جن کو شوہر نہیں ملا ان میں سے ایک ہو۔ تو اب جن کو شوہر نہیں ملا انکے لیے صرف دو راستے بچتے ہیں۔


ایک راستہ یہ ہے کہ وہ ایسی آدمی سے شادی کرے جسکی بیوی موجود ہے یا وہ بازاری عورت بن جاۓ بازار کی زینت بن جاۓ۔ تو ایسے میں عورت یہ سوچتی ہے کہ میں بازاری عورت بننے کی بجاۓ ترجیح دوں گی کسی آدمی کی دوسری بیوی بننے کو۔


اسلام کے مطابق ایک عورت ایک آدمی کی بیوی بنتی ہے جسکی بیوی پہلے سے موجود ہے تو اس آدمی کی دوسری بیوی بننے کے باوجود اس عورت کو عزت ملتی ہے اسکی آبرو قائم رہتی ہے اسکو اپنے سارے حقوق ملتے ہیں جبکہ بازاری عورت کو اپنے حقوق نہیں ملتے عزت نہیں ملتی اسکی آبرو نہیں رہتی اس لیۓ اسلام مذہب میں مرد کو ایک سے زیادہ شادی کرنے کی اجازت ہے تاکہ عورتوں کی عزت و آبرو اس دنیا میں برقرار رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Ads

Ads